میرا عکس بھی
میرے مہربان کی نظر ہوا
میری سسکیاں
میری ہچکیاں
میری آرزو
میری جستجو
میری چشمِ تر
میرا ہر سفر
میرے سوچ کے سبھی زاویے
وہ دیئے جو اس نے بجھا دیئے
میری ہستیاں
میری شاعری
میری راگنی
میرے ساتھ جن کا گزر ہوا
میرے مہربان کی نظر ہوا
0 comments: