رات کی بے رحم اداسی میں
ساری دنیا سکوں سے سوئی ھے
جانے کیوں آج بھی نہیں آئی
نیند جو دور چھپ کے بیٹھی ھے
جیسے یہ بھی خفا ھو اس کی طرح
اور ایسا گماں ھوتا ھے
پوری دنیا میں آج تنہا ھوں
اور نیلے فلک میں جیسے ابھی
چاند اک درد کے سفر میں ھے
اور بھری کائنات میں جیسے
میں بھی تنہا تیرے نگر میں ھوں
0 comments: