مجھے کسی کے تصور میں ڈوب جانے دو
بہت نہیں تھوڑا سا ہی جل جانے دو
مگر میں خوش ہوں مجھکو فریب کھانے دو
میں بھول جاؤں اُسے یہ تو ہو ہی نہیں سکتا
وہ بھولتا ہے مجھے تو بھول جانے دو
میری وفائیں کل اُسے بہت رلائیں گی
میری وفا پہ اُسے آج مسکرانے دو
ہوا وہ کیسے جدا یاد کچھ نہیں آتا
میں سوچتا ہوں اُسے کچھ تو یاد آنے دو
0 comments: